بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 شوال 1445ھ 16 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بریلوی مسلک کی مسجد میں نماز پڑھے یا تنظیمِ اسلامی کی مسجد میں


سوال

ہم نے چند دن قبل اپنا گھر تبدیل کیا ہے، اطراف میں دو مسجدیں ہیں:  ایک بریلوی مسلک کی، اور دوسری تنظیمِ اسلامی کی۔ عقائد کو مدنظر رکھتے ہوئے کن کی اقتدا  بہتر ہے؟

جواب

اگر اتنے فاصلے پر صحیح العقیدہ لوگوں کی مسجد نہ ہو جس میں جماعت سے نماز میں شریک ہوسکیں تو  بوجہ مجبوری مذکورہ دونوں مسجدوں میں جماعت سے نماز ادا کرسکتے ہیں، اور دونوں ہی کی اقتدا میں نماز کراہت سے ادا ہوگی، البتہ انفرادی نماز ادا کرنے کی بجائے جماعت سے نماز ادا کیجیے، تاکہ جماعت کا ثواب حاصل ہوجائے، گو متقی (پرہیزگار) امام کی اقتدا کا ثواب اس میں نہیں ہوگا۔ باقی عمومی نظریات کو مدنظر رکھتے ہوئے دونوں میں سےتنظیمِ اسلامی  کی اقتدا  بہتر ہوگی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144104200919

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں