بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بریسٹ سرجری کا حکم


سوال

 میں نے بریسٹ سرجری کرائی ہے، چوں کہ وہ بڑے نہیں ہورہے تھے تو اس کو کاٹ کر اس میں silicon رکھاجاتا ہے، کیا اس کا کوئی اثر غسل یا نماز جنازہ پر پڑے گا؟

جواب

 جب تک کوئی بیماری یا عیب نہ ہو ، تب تک اس قسم کی سرجری محض جسم کی خوب صورتی میں اضافے کے لیے کرانا جائز نہیں۔ 

اگر  محض اس مقصد سے کرائی  ہے تو اس پر استغفار کریں ، البتہ جب وہ  silicon جسم کے اندر ہے تو  اس سے غسل  یا جنازہ پر کوئی فرق نہیں پڑے گا ، جسم کے اوپر سے دھونے سے ہی غسل مکمل ہو جائے گا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144106200789

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں