بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بارش کے پانی پر 70 مرتبہ سورہ اخلاص و معوذتین پڑھ کر دم کرنے کی فضیلت والی روایت کی تحقیق


سوال

اس حدیثِ مبارک  سے متعلق وضاحت فرمائیں کہ یہ درست ہے یا ضعیف روایت ہے:

’’ نبی کریمﷺ کا ارشاد ہے کہ جو شخص بارش کا پانی لے کر اس پر سورۂ فاتحہ 70 بار، سورہ اخلاص 70 بار اور معوذتین 70 بار پڑھ کر دم کرے تو آپ ﷺ نے قسم کھا کر ارشاد فرمایا کہ جبرائیل ؑ میرے پاس تشریف لائے اور مجھے خبر دی کہ جو شخص یہ پانی 7روز تک متواتر پیے  گا اللہ تعالیٰ اس کے جسم سے ہر بیماری دور فرمادیں گے اور اسے صحت وعافیت عطا فرمائیں گے اور اس کے گوشت پوست اور اس کی ہڈیوں سے تمام بیماریوں کو نکال دیں گے‘‘۔

جواب

یہ روایت ذخیرہ حدیث میں کہیں نہیں ملی، شاید کسی بزرگ کا مجرب عمل ہوگا، بطورِ علاج مذکورہ عمل اختیار کرنے میں حرج نہیں، مگر اسے رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب کرنا شرعاً درست نہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144010201066

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں