آگر امام کے ساتھ نماز پڑھتے ہوئے مقتدی سے رکوع رہ جائے تو کیا نماز ہوجائے گی یا نہیں؟
اگربالفرض امام کے ساتھ رکوع ادا کرنا رہ جائے تو مقتدی کو چاہیے کہ خود رکوع کرکے بقیہ نماز امام کے ساتھ مکمل کرے، اس طرح کرنے سے نماز ادا ہوجاتی ہے، لیکن اگر مقتدی نے رکوع نہ کیا تو اس کی نماز نہیں ہوئی، اس کو دہرانا ضروری ہے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143909200494
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن