بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بائع کا مشتری سے مبیع خریدنا


سوال

کیا بائع مشتری سے بیچی ہوئی چیز خرید سکتا ہے؟جب کہ ابھی کچھ رقم کی ادائیگی مشتری کی جانب سے باقی ہو۔

جواب

اگر کسی شخص نے کوئی چیز بیچی اور ابھی تک اس کی  پوری قیمت وصول نہیں کی اور اب وہ یہ چاہے کہ وہ چیز پہلے مشتری سے دوبارہ خرید لے تو اگر پہلی قیمت سے کم پر خریدتا ہے تو ایسا کرنا درست نہیں اور اگر پہلی والی قیمت یا اس سے زائد قیمت پر خریدتا ہے تو  ایسا کرنا درست ہے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (5/ 74):

"(و) فسد (شراء ما باع بنفسه أو بوكيله) من الذي اشتراه ولو حكماً كوارثه (بالأقل) من قدر الثمن الأول (قبل نقد) كل (الثمن) الأول.

(قوله: قبل نقد كل الثمن الأول) قيد به؛ لأنّ بعده لا فساد، ولايجوز قبل النقد، وإن بقي درهم". فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143906200008

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں