بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

بائع کا فروخت کردہ چیز کم قیمت پر واپس خریدنا


سوال

 زید نے عمرو سے موٹرسائیکل ادھار کی صورت میں  ستر ہزارمیں خریدی، پھروہی موٹرسائیکل عمرو کو پچاس ہزار نقدمیں بیچی،اوردراصل یہ ادھار رقم پرمنافع حاصل کرنےکاحیلہ ہے،کیاایسا کرنا درست ہے؟

جواب

مذکورہ طریقہ کار ’’بیعِ عینہ‘‘ ہی کی ایک صورت ہے، جس پر حدیث پاک میں وعید آئی ہے۔ یہاں  مشتری کو حاجت قرض کی ہے ، لیکن بائع  براہِ راست قرض دے کر نفع حاصل کرنے سے بچنے کے لیے مذکورہ حیلہ اختیار کرتا ہے، اس لیے اس طریقے سے خریدوفروخت کرنااور نفع حاصل کرنا جائز نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004200434

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں