بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ایک کے ساتھ ایک فری آفر کا حکم


سوال

آج کل ایک رواج چل پڑا ہے کہ بعض ہوٹلوں پر دو تکوں پر ایک تکہ فری دیا جاتا ہے اور اسی طرح بعض کمپنی والے گھی کے ڈبے پر مصالحہ  کا ایک پیکٹ یاکیچپ کا پیکٹ فری دیتے ہیں, کیا اس کا استعمال جائز ہے یا نہیں؟

جواب

اگر کسی  ہوٹل یا کمپنی والے اپنی مشہوری یا کسٹمرز کی توجہ حاصل کرنے کے لیے کچھ آفر دیتے ہوں اور خاص مقدار میں کسی چیز کی خریداری پر ایک یا ایک سے زائد کوئی چیز فری دیتے ہوں، اس میں شرعاً  کوئی حرج نہیں، یہ ہدیہ اور گفٹ کی ایک صورت ہے؛ لہذا اس کا استعمال جائز ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144103200777

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں