اگر کوئی شخص یوں کہے کہ مجھے داڑھی والے برے لگتے ہیں، یہ بات وہ مذاق میں کہے، اور دو تین بار کہہ چکا ہو، یا پھر کسی داڑھی والے نے اسے کسی قسم کی تکلیف دی ہو جس کی وجہ سے یہ کہتا ہو، اس کے لیے کیا حکم ہے؟
یہ جملہ :مجھے داڑھی والے برے لگتے ہیں ذو معنی ہے، اس لیے جس شخص نے یہ جملہ کہا ہے اس سے اس جملے کا مقصد پوچھے بغیر حکم لگانا ممکن نہیں، تاہم ایسے مبہم جملوں سے احتراز کرنا چاہیے۔ فقط و اللہ اعلم
فتوی نمبر : 144106200817
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن