میں نے پچھلے سال ایک لاکھ روپے پر زکاۃ دی تھی، اس سال ایک لاکھ ساٹھ ہزار ہو گئے ہیں، لیکن ساٹھ ہزارپر صرف ایک ماہ ہوا ہے، تو زکاۃ کتنے مال کی ادا کی جائے؟
مکمل ایک لاکھ ساٹھ ہزار پر زکوٰۃ واجب ہے، اگر چہ ساٹھ ہزار پر پورا سال نہیں گزرا ؛ کیوں کہ صاحبِ نصاب ہوجانے کے بعد جو مال درمیان سال میں آئے اس آنے والے ہر ہر مال پر الگ سے سال گزرنا شرط نہیں ہے، بلکہ نصاب کا سال مکمل ہونے پر جتنی رقم، سونا چاندی ضرورت سے زائد یا مالِ تجارت موجود ہو اس پر زکاۃ نکالنا واجب ہوتی ہے۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143908200186
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن