بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ایک عورت کا حمل دوسری کے رحم میں منتقل کرنا


سوال

بیوی کا آپریشن کرکے شوہر کی ماں کا حمل اس بیوی  کے رحم میں ڈالا ہے تو اب کیا اس شوہر کو اس بیوی سے جماع جائز ہے؟

جواب

مذکورہ فعل شریعت کی رو سے جائز نہیں ہے،اولاد کے حصول کے لیے شریعت نے جو فطری طریقہ بتلایاہے یہ عمل اس کے خلاف ہے،نیز اس عمل میں شریعت کے کئی امور کی خلاف ورزی لازم آتی ہے۔البتہ جب تک بیوی کے پیٹ میں اس کی والدہ کا حمل موجود ہے، اس وقت تک شوہر کے لیے بیوی سے جماع جائز نہیں۔تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو فتاوی بینات،جلد چہارم، کتاب الحظر والاباحۃ،ص:321 تا 326،مطبوعہ مکتبہ بینات بنوری ٹاؤن کراچی۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143905200053

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں