نماز کھڑے ہو کر شروع کی پھر دوسری رکعت میں بیٹھ گیا تو کیا نماز درست ہے؟
اگر کوئی شخص نماز کھڑے ہو کر شروع کرتا ہے، پھر کسی عذر کی وجہ سے کھڑے ہو کر نماز پڑھنا ممکن نہ ہو اور بیٹھ جائے تو عذر کی وجہ سے ایسا کرنا درست ہو گا، بلا عذر ایسا کرنا درست نہیں۔
واضح رہے کہ یہ حکم فرض نماز کے لیے ہے، نوافل بیٹھ کر پڑھنا مطلقاً درست ہے۔
الفتاوى الهندية (1/ 137):
"ولو شرع صحيح في الصلاة قائماً فحدث به مرض يمنعه من القيام صلى قاعداً يركع ويسجد وإن لم يستطع فمومئاً قاعداً فإن لم يستطع فمضطجعاً، كذا في التبيين". فقط والله اعلم
فتوی نمبر : 144007200621
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن