بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اطاعت گزار بیوی کے حوالے سے ایک روایت اور اس کا حوالہ


سوال

ایک حدیث کا حوالہ درکار ہے:  آپ ﷺ نے فرمایا: تم میں سے بہترین عورت وہ ہے جو اپنے شوہر کی اطاعت گزار ہو اس کے لیے آرائش کرے،  لیکن اپنا بناؤ سنگھار غیروں پر ظاہر نہ کرے اور تم میں سے بدترین عورت وہ ہے جو اپنے شوہر کی غیر موجودگی میں زینت کرے۔ 

جواب

سوال میں جو الفاظ آپ نے ذکر کیے ہیں بعینہ ان الفاظ  سے کوئی حدیث  دست یاب نہ ہو سکی، ان الفاظ کے قریب قریب جو حدیث ملی وہ یہ ہے:

سنن البيهقي لأبو بكر البيهقي (2/ 208):
"عن أبى أذينة الصدفي أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال :« خير نسائكم الودود الولود المواتية المواسية إذا اتقين الله، وشر نسائكم المتبرجات المتخيلات وهن المنافقات، لايدخل الجنة منهن إلا مثل الغراب الأعصم ». {ت} وروى بإسناد صحيح عن سليمان بن يسار عن النبى صلى الله عليه وسلم مرسلاً إلى قوله :« إذا اتقين »".

یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم میں سے بہترین عورت وہ ہے جو خوب بچے پیدا کرنے والی ہو، خوب محبت کرنے والی ہو، شوہر کی غم خوار ہو، شوہر کی موافقت کرنے والی ہو، اللہ سے ڈرنے والی ہو۔  اور تم میں سے بدترین عورت وہ ہے جو اپنی زینت اجنبی مردوں کے سامنے ظاہر کرتی ہو، تکبر کرنے والی ہو، ایسی عورتیں منافقات کے مشابہ ہیں، ایسی عورتیں جنت میں اتنی جائیں گی جیسے سفید پر والے  کوّّّے۔(یعنی جس طرح سفید  پر والے کوّّے بہت کم ہوتے ہیں اسی طرح یہ عورتیں جنت میں بہت کم جائیں گی)

یہ حدیث امام بیہقی نے اپنی سنن میں ذکر کی ہے، جیسا کہ اوپر حوالہ گزرا، اسی طرح کنز العمال میں بھی یہ روایت منقول ہے:

كنز العمال في سنن الأقوال والأفعال (16/ 297):
"خير نسائكم الولود الودود المواسية المؤاتية إذا اتقين الله، وشر نسائكم المتبرجات المتخيلات، وهن المنافقات، لايدخل الجنة منهن إلا مثل الغراب الأعصم".

التيسير بشرح الجامع الصغير (1/ 532):
"(خير نِسَائِكُم الْوَلُود) أَي الْكَثِيرَة الْولادَة (الْوَدُود) أَي المتحببة إِلَى زَوجهَا (المواسية المواتية) أَي الْمُوَافقَة للزَّوْج (اذا اتقين الله) أَي خفنه فأطعنه (وَشر نِسَائِكُم المتبرجات) أَي المظهرات زينتهن للاجانب (المتخيلات) أَي المعجبات المتكبرات (وَهن المنافقات) أَي يشبهنهن (لَا يدْخل الْجنَّة مِنْهُنَّ إِلَّا مثل الْغُرَاب الأعصم) الابيض الجناحين أوالرجلين أَرَادَ قلَّة من يدْخل الْجنَّة مِنْهُنَّ لَان هَذَا النَّعْت فِي الْغرْبَان عَزِيز (عق عَن ابْن أبي أذينة الصَّدَفِي مُرْسلا وَعَن سُلَيْمَان بن يسَار مُرْسلا) واسناده صَحِيح".
 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004200126

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں