بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ایصالِ ثواب کے لیے ذبح کیے جانے والے جانور کی شرائط


سوال

کیا ایصالِ ثواب کی قربانی کے جانور میں بھی تمام شرائط کا پایا جانا ضروری ہے؟ مثلاً ایک صحت مند بے عیب جانور مرحوم والدین کے ایصالِ ثواب کے لیے خریدا، لیکن قربانی سے پہلے اس میں کوئی بڑا عیب پیدا ہوگیا تو کیا اس کے متبادل دوسرا جانور قربان کرنا ضروری ہوگا، یا اسی کو ذبح کرکے ایصالِ ثواب کیا جاسکتاہے؟

جواب

 قربانی اگر ایصالِ  ثواب کے لیے کی جائے تب بھی جانور میں ان تمام شرائط کی رعایت رکھنا ضروری ہے جو واجب قربانی کے جانور کی ہیں ،البتہ قربانی کے علاوہ نفلی صدقہ وغیرہ کے لیے جانور قربان کرنا ہو تو اس میں ان شرائط کی رعایت ضروری نہیں، لہذا اگر والدین کےایصالِ ثواب کے لیے قربانی کی نیت سے جانور خریدا تھا اور اس میں قربانی سے پہلے ایسا عیب پیدا ہوگیا جو قربانی سے  مانع ہو تو اس کی قربانی نہیں ہوگی،  چوں کہ یہ واجب قربانی نہیں ہے، اس لیے متبادل جانور خریدنا واجب نہیں ہوگا۔ اسے ہی صدقہ کے طور پر ذبح کرا کر اس کا ثواب والدین کو بخش دیا جائے۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012200718

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں