بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ایسے کپڑے میں نماز پڑھنے کا حکم جس میں جان دار کی تصویر والا مونوگرام ہو، ایسے شخص کے پیچھے نماز پڑھنے کا حکم جس کی پشت پر تصویر والا مونوگرام ہو


سوال

بعض کمپنیوں کی وردی پر بطورِ مو نوگرام کے گھوڑے  یا شیر  کی اشکال بنی ہوتی ہیں، ایسی وردی میں نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے؟  ایسے شخص کے پیچھے نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے جس کی پشت پر یہ تصویر والا مونوگرام ہو ؟

جواب

اگر شرٹ یا کپڑے پر  کمپنی کے لوگو میں کسی جان دار  کی تصویر ہو تو ایسے کپڑے میں نماز پڑھنا مکروہ ہے، اسی طرح جس شخص کی پشت پر تصویر والا مونوگرام ہو اس کے پیچھے نماز پڑھنا بھی مکروہ ہے ، البتہ  اگر وہ تصویر مٹادی جائے یا چھپالی جائے یا اس کا چہرہ مکمل کاٹ دیا جائے یا  تصویر بہت چھوٹی ہو کہ سمجھ نہ آتی ہو  یا اس پر سیاہی مل دی جائے تو  پھر نماز میں کراہت نہیں ہوگی، صرف آنکھیں مٹانے سے وہ تصویر کے حکم سے نہیں نکلے گا۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144105201082

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں