اگر عمامہ کا ایک کنارہ ناپاک ہے، مگر نماز پڑھنے والے نے اس کنارے کو لگ کردیا اور دوسرے کنارے سے آدھا عمامہ باندھ لیا تو نماز ہوگی یا نہیں؟
صورتِ مسئولہ میں اگر ناپاک حصہ کو الگ کرنے سے مراد یہ ہے کہ اسے کاٹ کا الگ کردیا اور بقیہ پاک حصہ سے عمامہ باندھ کر نماز ادا کی، تو اس صورت میں نماز ہو جائے گی، تاہم اگر الگ کرنے سے مراد یہ ہے کہ پاک کپڑے سے عمامہ باندھا جائے اور ناپاک حصہ لٹکے رہنے دیا جائے، اور نجاست کی مقدار اتنی ہو جو شرعاً معاف نہیں ہے تو اس صورت میں نماز نہیں ہوگی۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144004200908
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن