ایزی پیسہ اکاؤنٹ کھلوایاہے، اور اس میں رقم رکھی گئی ہے،اس بنیاد پر اب اگر کوئی انعام مجھے ملتاہے توکیایہ درست ہے ؟
’’ایزی پیسہ اکاؤنٹ ‘‘ کی شرعی حیثیت یہ ہے کہ اس اکاؤنٹ میں جمع کردہ رقم قرض ہے، اور چوں کہ قرض دے کر اس سے کسی بھی قسم کا نفع اٹھانا جائز نہیں ہے؛ اس لیے اس قرض کے بدلے کمپنی کی طرف سے دی جانے والی سہولیات یا انعام کا وصول کرنا اور ان کا استعمال کرنا جائز نہیں ہے۔اس سلسلہ میں ہمارے دارالافتاء سے تفصیلی فتاوی جارے ہوچکے ہیں ، ہماری ویب سائٹ پر آپ ملاحظہ کرسکتے ہیں ۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144012200989
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن