بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ایرانی ڈیزل درآمد کرتے ہوئے چیک پوسٹ پر پیسے دینا


سوال

ایرانی ڈیزل لاتے وقت راستے میں پولیس اور ایف سی والے ہر چیک  پوسٹ پر ١٠٠ یا ٢٠٠ یا ۵٠٠ مانگتے ہیں۔  کیا یہ کاروبار جائز ہے؟

جواب

اگر ایرانی ڈیزل درآمد کرنا ملکی قانون کے خلاف ہے اور اس کو درآمد کرنے کے لیے ہر چیک پوسٹ پر یہ رقم بطورِ رشوت دی جاتی ہےتو رشوت لینا اور دینا چوں کہ سخت گناہ اور حرام ہے؛ اس لیے اس کام کے علاوہ ایسا کاروبار اختیار کرنا چاہیے جس میں کسی معصیت کا ارتکاب نہ کرنا پڑے، نیز  ملکی قانون کی پاس داری ضروری ہے، اور قانون کی خلاف ورزی کی صورت میں (عملی وعدہ کی خلاف ورزی کے ساتھ) اپنی عزت کو خطرے میں ڈالنا بھی ہے؛  اس لیے بھی یہ کاروبار قابلِ ترک ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012201256

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں