مجھے یہ دریافت کرنا ہے کہ کچھ مچھلیاں ایسی ہوتی ہیں جن کے اوپر چھلکے یا سفنے نہیں ہوتے جیسا کہ مارکیٹ میں ایک مچھلی ایرانی پاپلیٹ کے نام سے دست یاب ہے، تو کیا ایسی مچھلیاں کھانا حلال ہے؟
واضح رہے کہ مچھلی کی تمام اقسام کے علاوہ کوئی اور دریائی جانور حنفیہ کے نزدیک حلال نہیں۔ ماہرینِِ حیوانات نے مچھلی کی تعریف میں چار چیزیں ذکر کی ہیں۔ ۱ :-ریڑھ کی ہڈی، ۲ :-سانس لینے کے گلپھڑے، ۳ :-تیرنے کے پنکھ، ٤ :-ٹھنڈا خون۔ پس صورتِ مسئولہ میں ایرانی پاپلیٹ یا اس جیسی دیگر مچھلیوں میں مذکورہ شرائط چوں کہ پائی جاتی ہیں، لہذا مچھلی کی ایسی سب اقسام کھانا حلال ہے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144004200659
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن