بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ایام حیض میں نماز روزہ تلاوت جائز نہیں؟


سوال

 کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام مذکورہ مسئلہ میں کہ :

ایک عورت حیض کی حالت میں ہے، لیکن حیض روزانہ تھوڑی دیر کے لیے آتا ہے، تو کیا دن کے بقیہ حصہ میں غسل کرکے نماز، قرآن اور تراویح پڑھ سکتی ہے؟ اور کیا وہ روزہ رکھ سکتی ہے؟ برائے مہربانی قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں!

جواب

 ایامِ حیض میں نماز روزہ تلاوت جائز نہیں ، لہذا مذکورہ خاتون کو اگر ان ایام میں مسلسل خون نہیں آتا ہو تو بھی یہ ایام ان کی عادت کے مطابق حیض ہی شمار ہوں گے، جس کی وجہ سے غسل کرنے سے بھی طہارت حاصل نہیں ہوگی ؛ لہذا ان ایام میں ذکر و اذکار اور دعا کرسکتی ہیں،  نماز ، روزہ ، تلاوت نہیں کرسکتیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909200161

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں