بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

ایامِ تشریق میں قضا نماز کے بعد تکبیرات تشریق پڑھی جائیں گی؟


سوال

 اگر ایامِ تشریق میں کوئی قضا نماز ادا کریں تو کیا تکبیرات تشریق ہوں گی؟

جواب

ایامِ تشریق میں اگر کوئی نماز قضاہوئی اور اس کی قضا اسی سال ایام تشریق میں کی گئی تو اس نماز کے فوراً  بعد تکبیراتِ تشریق پڑھنا ضروری ہوگا، تاہم اگر سابقہ فوت شدہ نماز ایامِ تشریق میں پڑھی گئی، یا ایامِ تشریق میں فوت شدہ نماز ایامِ تشریق گزرنے کے بعد قضا کی گئی تو تکبیرات نہیں پڑھی جائیں گی۔ جیساکہ "فتاوی ہندیہ" میں ہے:

"ومن نسي صلاة من أيام التشريق فذكرها في أيام التشريق من تلك السنة قضاها و كبرها، كذا في الخلاصة". (١/ ١٥٢، ط: رشيدية) ۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909202229

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں