بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اہل بیت کی محبت


سوال

کیا ایک مسلمان کے دل میں اہلِ بیت کی محبت دیگر تمام صحابہ کرام کی محبت سے زیادہ ہونی چاہیے؟ کیوں کہ اہلِ بیت کی فضیلت دیگر عام صحابہ کرام کی فضیلت سے زیادہ بیان ہوئی ہے؟

جواب

خلفاءِ راشدین  کے بعد اہلِ بیت عام  صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے زیادہ افضل ہیں۔  نیز چوں کہ رسول اللہ ﷺ کی ان سے نسبت زیادہ قریب ہے، تو آپ ﷺ سے محبت کا تقاضا بھی یہ ہے کہ ان کے اہلِ بیت سے زیادہ محبت ہو۔  سیدنا ابن عمررضی اللہ عنہما سے مروی ہے: 

" كنا نقولُ ورسولُ اللهِ ﷺ حَيٌّ : أفضلُ أمةِ النبيِّ صلَّى اللهُ عليهِ وسلَّم بعدَه: أبو بكرٍ، ثم عمرُ، ثم عثمانُ" ۔۔۔ صحيح أبي داؤد

سیدنا محمد بن حنفیہ رحمہ اللہ سے مروی ہے:

" قلت لأبي : أي الناس خير بعد رسول اللهِ ﷺ؟ قال: أبو بكر، قال: قلت: ثم من ؟ قال: ثم عمر، قال: ثم خشيت أن أقول: ثم من؟ فيقول: عثمان. فقلت: ثم أنت يا أبة؟ قال: ما أنا إلا رجل من المسلمين ۔۔۔ (سنن أبي داؤد)

صحیح بخاری میں حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے حوالے سے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کا قول نقل کیا گیاہے:

" ارقبوا محمداً في أهله"۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144003200381

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں