بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

اگر کسی کا ڈرائیور کرائے پر گاڑی لے کر استعمال کرے تو اجرت کا مطالبہ ڈرائیور سے ہوگا یا مالک سے؟


سوال

ہم نے مضاربت پر گاڑی لی،  میرا ایک دوست جو کسی کے پاس ڈرائیور تھا، اس کی گاڑی خراب ہوجاتی ہے، وہ ہماری گاڑی مضاربت والی لے جاتا ہے اور ساتھ یہ کہتا ہے اس کی مزدوری آپ کو دی جائے  گی،  جب وہ اس گاڑی سے ڈرائیور کے کام کرتا ہے 20 دن تک اور پھر گاڑی آکر واپس کردیتا ہے اور پیسے نہیں دیتا،  اس سے جب پیسے مانگے تو اس کا کہنا ہے کہ میں نے اپنے صاحب سے کہہ دیا تھا وہ پیسے دے گا،  اب پوچھنا یہ کہ یہ پیسے دینے کس پر ضروری ہیں ، ڈرائیور پر یا اس کے صاحب پر؟  ہم کس سے مطالبہ کریں؟

جواب

مضاربت  پر گاڑی لینے کامطلب اگر یہ ہے کہ کاروبار کےلیے گاڑی لی تھی تو چوں کہ آپ سے گاڑی آپ کے دوست نے لی تھی، اس لیے آپ کو اپنے دوست سے ہی اس کے کرائے کا مطالبہ کرنے کا حق ہے، اس  لیے آپ کے دوست کو چاہیے کہ وہ اپنے صاحب سے پیسے لے کر آپ کو ادا کردے، صرف اتنا کہہ دینے سے اس کا ذمہ بری نہیں ہوگا کہ میں نے صاحب کو کہہ دیا ہے، وہ دے دیں گے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144010200081

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں