بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

اگر زمین پر کوئی دعویدار نکل آیا تو بائع دوگنی قیمت دینے کا پابند ہوگا شرط لگانا


سوال

ایک آدمی زمین خریدتا ہے اور فروخت کرنے والے سے کہتاہے کہ اگر اس زمین پر کسی نے دعویٰ کرلیا تو مجھے اس کی دوگنا قیمت دیں گے تو سال دو سال بعد زمین پر کسی نے دعویٰ کرلیا ،کیا اس کی دوگنی قیمت لینا جائز ہے؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں خریدار کی جانب سے زمین کی دوگنی قیمت دینے کی شرط لگانا شرط فاسد ہے، لہذا اس شرط کے ساتھ زمین فروخت کرنا شرعاً درست نہیں، جب معاملہ ناجائز ہے تو دوگنی قیمت بھی ناجائز ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144010200515

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں