زید نے بیوی سے کہا: ’’اگر تو بہن کے گھر جائے گی تو میرے نکاح سے نکل جائے گی‘‘، اس کا کیا حکم ہے؟
صورتِ مسئولہ میں اگر زید کی بیوی اپنی بہن کے گھر جائے گی تو اس پر ایک طلاقِ بائن واقع ہوجائے گی اور تجدیدِ نکاح کے بغیر دونوں کا ساتھ رہنا جائز نہیں ہوگا اور اگر بہن کے گھر نہیں جائے گی تو طلاق واقع نہیں ہوگی۔
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (3 / 273):
"ويقع بأبرأتك عن الزوجية بلا نية". فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144012200220
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن