بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

اولڈ ایج بینیفٹ کا حکم


سوال

کیا اولڈایج بینیفٹ old age benefit جائز ہے؟

جواب

اگر اولڈ ایج بینیفٹ کی اسکیم آپ نے ازخود لی تھی تو جس قدر آپ نے رقم اس مد میں جمع کروائی تھی اس قدر رقم تو آپ واپس لے سکتے ہیں، اس سے زیادہ نہیں۔ اور اگر یہ اسکیم آپ کو دوران ملازمت آپ کے ادارے کی جانب سے ملی ہے تو اگر آپ کی تنخواہ میں سے اس مد کی کٹوتی آپ کی رضامندی سے ہوتی تھی، تب تو جس قدر رقم اس مد میں جمع ہوئی تھی، حساب لگا کر صرف اسی قدر رقم اس پنشن کی مد میں لینا آپ کے لیے درست ہوگا، اس سے زیادہ نہیں، اور اگر کٹوتی جبری تھی، آپ کی رضامندی اس میں شامل نہیں تھی، تب یہ پنشن لینا آپ کے لیے ٹھیک ہے۔


فتوی نمبر : 143604200023

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں