بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اولاد کا والدہ کی پینشن لینا


سوال

والدہ گورنمنٹ ملازم تھیں ان کی وفات کے بعد اولاد کا والدہ کی پینشن لینا جائز ہے کیا؟

جواب

ان کے انتقال کے بعد پنشن لینے کا مطلب اگر یہ ہے کہ حکومت ان کو  زندہ سمجھ کر پنشن کی رقم دے رہی ہے اور بچے وہ وصول کررہے ہیں، جب کہ حکومت کے قانون کے مطابق یہ درست نہیں، تو ایسا کرنا دھوکا دینا ہے، اس سے بچنا لازم ہے۔

تاہم پنشن کی وہ رقم جو ان کی زندگی میں ان کے پاس جمع تھی، وہ رقم ان کے ورثاء میں تقسیم ہوگی۔

البتہ اگر ادارے والوں کو والدہ کی وفات کا علم ہے اور ادارے کا ضابطہ کسی ایک فرد کے نام پنشن جاری کرنا ہے، تو ادارے کے ضابطے کے مطابق جو پنشن کا مستحق ہو، اسے نامزد کرنا جائز ہوگا، اس کے بعد ادارے جسے پنشن جاری کرے وہی اس رقم کا مالک ہوگا، اس رقم میں دیگر ورثاء کا شرعی حق نہیں ہوگا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144107200025

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں