بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

ان جرابوں پر مسح کا حکم جن کے تلوؤں پر چمڑا ہو


سوال

ان جرابوں پر مسح کا کیا حکم ہے  جن کے صرف تلوؤں پر چمڑا ہو ؟

جواب

ایسے موزے جو پورے چمڑے کے ہوں (یعنی خفین) یا ان کے اوپر اور نچلے دونوں حصوں میں چمڑا ہو  (یعنی مجلدین) یا جن کے صرف  نچلے حصے میں چمڑا ہو (یعنی منعلین) ان پر مسح کرنا جائز ہے، بشرطیکہ دیگر شرائط پائی جاتی ہوں، یعنی ٹخنوں سمیت پاؤں کو چھپائے ہوئے ہوں، ان میں زیادہ پھٹن نہ ہو اور پاکی کی حالت میں پہنے ہوں وغیرہ۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004200329

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں