بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

انڈے کے ذریعہ نظر بد کا علاج کرنے کا حکم


سوال

لوگ نظر بد کو دور کرنے کے لیے انڈہ بچوں یا بڑوں کے سر سے سات دفعہ گھما کر پھر اسے چولہے کے اوپر آگ پر رکھتے ہیں، اگر انڈہ زور آواز کرتے ہوئے پھٹا تو کہتے ہیں نظر زیادہ ہے اور اگر کم آواز سے پھٹا تو کم نظر ہے اور ایسا کرنے سے نظر ختم ہوجائے گا۔ اس کی کیا حقیقت ہے؟

جواب

مذکورہ عمل کے ذریعہ نظر بد کا علاج کرنا سنت سے ثابت نہیں ہے، بلکہ لوگوں کے تجربے پر مبنی ہے،  جیسے کہ دیگر بہت سے علاج لوگوں کے تجربات پر مبنی ہوتے ہیں، لہٰذا اس طرح علاج کرنا نہ تو شریعت سے ثابت ہے اور نہ ہی شریعت کی طرف سے منع ہے، اگر کسی کے تجربے سے اس کا مفید ہونا ثابت ہو تو اس کی اجازت ہوگی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144105200810

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں