بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

انویسمنٹ مہیا کرنے والے شخص کو کمیشن دینا


سوال

مضاربت کے لیے مالِ  مضاربہ مہیاکرنےوالے کو کمیشن دینا کیسا ہے؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں ایسا شخص جو کاروبار میں انویسمنٹ لانے کے لیے انویسٹر مہیا کرتا ہو، اور اپنے اس عمل پر طے شدہ کمیشن وصول کرتا ہو تو اس صورت میں اس کا کمیشن لینا اور مضارب (ورکنگ پارٹنر) کا اسے اپنی طرف سے کمیشن دینا جائز ہوگا۔ اگر وہ منافع میں سے کمیشن دے تو انویسٹر کے علم میں لانا ضروری ہوگا۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012201021

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں