انزینہ(UNZAINA) نام کا معنی کیا ہے؟
'' انزینہ''(UNZAINA) کا لفظ بعض جنوبی امریکہ میؐں بسنے والے خاندانوں کا نام جس کو وہ اپنے نام کے ساتھ لگاتے ہیں، بظاہر یہ عربی یا اردو کا لفظ نہیں ۔ اس لیے اگر بچی کا نام رکھنا ہے تو اچھا بامعنی عربی نام یا صحابیات رضی اللہ عنہن یا امت کی نیک خواتین کے ناموں میں سے کوئی نام رکھیں۔ اور اگر لڑکے کا نام رکھنا ہے تو انبیاء کرام علیہم الصلاۃ والسلام اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے ناموں میں سے کوئی نام رکھ لیں۔
ایک حدیث میں ارشاد ہے کہ قیامت کے روز تم اپنے ناموں اور اپنے باپوں کے نام سے پکارے جاؤگے؛ لہٰذا تم اپنے نام اچھے رکھو۔ (ابو داود شریف) فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143909200952
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن