بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

امیر شریعت لقب کا مطلب


سوال

امیرِ  شریعت کا  مفہوم کیاہے؟  کیا اس طرح کا لقب جائز ہے،  جیساکہ مولانا عطاء اللہ بخاری کا تھا؟

جواب

امیرِ  شریعت کا مطلب دین کے سرپرست اور محافظ ، ہمارے اکابرین نے حضرت مولانا عطاء اللہ شاہ بخاری کی دینی خدمات  خصوصاً  ’’ختمِ  نبوت‘‘  کے سلسلے میں ان کی عظیم قربانی کے   صلہ میں ان کو یہ خطاب  دیا،  اور ختمِ  نبوت کی محنت بلا شک وشبہ دین کی عظیم محنت ہے،  اور شاہ صاحب اپنے دور میں  اس محنت کے سرپرست شمار کیے جاتے تھے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012200562

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں