بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

امانت رکھوائے گئے سونے کے جھمکوں میں کی گئی خیانت کی تلافی کا طریقہ


سوال

سن 2012 یا اس سے بھی قبل غالباً ایک عورت سونے کے جھمکے میرے پاس بطورِ امانت رکھ کر گئی، لیکن شیطانی خیال کی وجہ سے اور معاشی تنگی کی بنا پر اس عورت کو بغیر بتائے ان کے جھمکوں سے تھوڑا سا سونا (سونے کی دو چھوٹی لڑیاں) کاٹ کر غالباً تین سے چار ہزار روپے میں بیچ دی، اور عورت کو امانت واپسی کے وقت کچھ شک بھی ہوا، لیکن بات کو تسلیم نہیں کیا، اور اپنے جھوٹ پر قائم رہا کہ یہ امانت بعینہ ویسی ہی ہے، اب وہ عورت کافی عرصہ پہلے وفات پا چکی ہیں اور سوچتا ہوں کہ وہ عمل انتہائی غلط کیا تھا جس کا بہت پچھتاوا ہے، اور اب معاشی حالات بھی اللہ پاک نے بہتر فرمائے ہیں،  جواب درکار ہے کہ: کس طرح اس مرحومہ کی امانت میں کردہ خیانت کا ازالہ کیا جائے جب کہ وہ فوت ہوچکی ہیں؟  تاکہ آخرت میں اس عورت کی پکڑ میں میرا گریبان نا ہو اور رسوائی نا ہو ۔ مہربانی فرما کر پریشانی دور کریں!

جواب

جس قدر سونے کی مقدار آپ نے ان جھمکوں میں سے نکالی تھی اتنی ہی مقدار سونا مذکورہ عورت کے ورثاء کو واپس کرنا آپ پر لازم ہے، چاہے اتنی مقدار سونے کی قیمت اب تین، چار ہزار سے زیادہ ہی کیوں نہ ہو، اس کے ساتھ ساتھ اللہ تعالیٰ کے دربار میں سچے دل سے توبہ و استغفار بھی جاری رکھیں، اگر مزید استطاعت ہو تو کچھ نہ کچھ صدقہ بھی مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے کردیجیے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144107200050

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں