عرف میں الٹے چپل رکھنا غلط سمجھا جاتا ہے، مثلاً کسی جگہ چپل الٹے ہوں تو اکثر لوگ اسے سیدھا کرتے ہیں اور اس کو بڑی اہمیت دیتے ہیں ، کیا ایسا کرنا ضروری ہے یا اس کی کوئی خاص وجہ ہے؟
کسی بھی چیز کو وضعِ اصلی کے مطابق رکھنا دائرۂ ادب وتہذیب میں داخل ہے، نیز چپل کی نچلی جانب زمین اور مٹی میں لگنے کی وجہ سے عموماً گندی ہوتی ہے، جب کہ اوپر کی جانب صاف ہوتی ہے؛ اس لیے الٹی چپل کو سیدھا کردینا اچھی بات ہے اور یہ آداب میں سے ہے۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144001200114
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن