بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

الٹراساونڈ میں بچہ کی جنس معلوم ہوجانے پر اس کی تشہیر کرنا


سوال

کیا کوئی بھی عورت یا بیوی کی ساس میڈیکل الٹراساؤنڈ کے بعد لوگوں کے پوچھنے پر سب کو بتا سکتی ہے کہ اس کے پیٹ میں بچہ ہے یا بچی ہے؟ لیکن شوہر کو ایسا پسند نہیں ہے کہ کسی کو  بتایا جائے ایسی بات کے متعلق۔

 

جواب

اگر کسی طبی ضرورت کے لیےلیڈی  ڈاکٹر نے خود الٹرا ساؤنڈ کرایا ہو اور اسی کے دوران بچہ کی جنس بھی معلوم ہوجائے  تو اس میں حرج نہیں، لیکن صرف بچے کی جنس معلوم کرنے کے لیے الٹرا ساؤنڈ کرانا جائز نہیں ہے، اس لیے کہ الٹرا ساؤنڈ کرانے کے لیے خاتون کو اپنا ستر کھولنا پڑتا ہے، اور ضرورتِ شدیدہ کے بغیر کسی کے سامنے ستر کھولنا جائز نہیں ہے، اور بچہ کی جنس معلوم کرنا طبی ضرورت نہیں ہے۔

بہر صورت اگر بچہ کی جنس معلوم ہوجائے تو  بھی اس کی تشہیر کرنا مناسب نہیں ہے، اور یقینی طور پر اس کا دعویٰ بھی درست نہیں ہے،  ہوسکتا ہے کہ الٹراساؤنڈ کی رپوٹ غلط ہوجائے اور پہلے سے امید باندھ لینے کی صورت میں جب امید کے خلاف ولادت ہو تو پھر ناشکری کی کیفیت پیدا ہوجاتی ہے اور اس کے علاوہ کئی مسائل بھی جنم لے سکتے ہیں، بالخصوص جب کہ شوہر بھی اس عمل پر راضی نہ ہو، اس لیے عورت پر جائز امور میں شوہر کی اطاعت واجب ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144107200927

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں