بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

اللہ ہمیشہ سے ہے قرآن سے دلیل


سوال

اللہ ہمیشہ سے ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ قرآن سے دلیل چاہیے۔

جواب

قرآنِ  کریم میں اللہ رب العزت نے اپنے بارے میں فرمایا ہے :

{هُوَ الْأَوَّلُ وَالْآخِرُ وَالظَّاهِرُ وَالْبَاطِنُ ۖ وَهُوَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ} [سورۃ الحدید : آیت نمبر 3 ]

ترجمہ: وہی سب سے پہلا اور سب سے پچھلا اور باہر اور اندر اور وہ سب کچھ جانتا ہے ۔

اس آیت کے  ذیل میں مختلف تفاسیر میں اول سے مراد ہمیشہ سے ہے،  یعنی سب کچھ سے پہلے اور آخر سے مراد  ہمیشہ رہے گا یعنی سب کچھ کے بعد رہے گا  {کُلُّ شَيْءٍ هَالِكٌ اِلَّا وَجْهَه}، {کُلُّ مَنْ عَلَیْهَا فَانٍ} کی صفات کا تذکرہ ہے ۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012200032

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں