بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

 اللہ کے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش کے دن کی تحقیق


سوال

 اللہ کے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش کی تحقیق کیا ہے؟ کیا اللہ کے نبی 12 ربیع الاول کو پیدا ہوئے تھے؟

جواب

حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت مستند قول کے مطابق 9 ربیع الاول بمطابق 20 یا 22 اپریل 571عیسوی کو ہوئی، ( اپریل کی تاریخ کا اختلاف عیسوی تقویم کے اختلاف کا نتیجہ ہے)۔ نیز تاریخِ وفات میں بھی اختلاف ہے، مشہور قول کے مطابق  12 ربیع الاول سن11 ہجری بروز پیر کو وفات ہوئی، بعض نے یکم ربیع الاول کو اور بعض نے 2 کو تاریخِ وصال قرار دیا ہے، علامہ سہیلی نے روضۃ الانف میں اور علامہ ابن حجر نے فتح الباری میں اسی کو راجح قرار دیا ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144001200449

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں