بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

اللہ سے عذاب مانگنے کا حکم


سوال

بعض لوگ ناگہانی آفت مثلاً: خودکش حملہ، لوگوں کا قتل عام ہونا وغیرہ وغیرہ دیکھ کر کہتے ہیں: اللہ تمہاری زمین کب پھٹے گی، یا یہ زمین کیوں نہیں پھٹ جاتی وغیرہ وغیرہ تو کیا اللہ رب العزت سے عذاب مانگنا ٹھیک ہے؟

جواب

اللہ رب العزت سے اپنے لیے عذاب مانگنا تو ہرگز درست نہیں ہے، لیکن سوال میں مذکورہ جملے سے عذاب مانگنا مقصود نہیں ہوتا، بلکہ  ظلم ونا انصافی کی انتہا بتاکر ظالموں کو بددعا دینا مقصود ہوتا ہے، اور ظالم کو بددعا دینا جائز ہے؛ لہذا اگر مذکورہ جملے سے مقصود اللہ تعالیٰ سے شکوہ شکایت اور جزع فزع نہ ہو، بلکہ ظلم ونا انصافی وبدعملی کی انتہابیان کرنا مقصود ہو تو ایسا جملہ کہنے کی گنجائش ہوگی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909201430

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں