بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

روایت "اللہ جب مہربان ہوتا ہے تو بیٹی عطا کرتا ہے" کی تحقیق


سوال

حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اٙللّٰہ تعالیٰ سے پوچھا: یا اللہ!  جب آپ اپنے بندے پر  مہربان ہوتے ہیں  تو کیا عطا کرتے ہیں؟ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:  اگر شادی شدہ ہو تو بیٹی، حضرت موسیٰ نے پھر کہا: یا اللہ! اگر زیادہ مہربان ہوں تو؟ اللہ تعالیٰ نے پھر فرمایا:  تو میں دوسری بھی بیٹی عطا کرتا ہوں. حضرت موسیٰ نے پھر فرمایا: یا اللہ اگر سب سے زیادہ بہت زیادہ مہربان ہوتے ہیں  تو پھر؟ اللہ تعالیٰ نے پھر فرمایا:  اے موسیٰ میں تیسری بھی بیٹی عطا کرتا ہوں.  اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:  جب میں اپنے بندے کو بیٹا عطا کرتا ہوں  تو اس بیٹے کو بولتا ہوں جاؤ اور اپنے باپ کا بازو بنو. اور جب بیٹی عطا کرتا ہوں. تو مجھے اپنی خُدائی کی قسم کہ میں اس کے باپ کا بازو خود بنوں گا. بیٹی اللہ کی رحمت ہوتی ہے۔

 کیا یہ حدیث درست ہے؟

جواب

سوال میں مذکورہ بات حدیث کی کسی مستند کتاب میں نہیں مل سکی،  رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف نسبت کرنے میں احتیاط کی جائے۔ سابقہ کتب یا اسرائیلی روایات میں اگر اس کا ذکر ثابت ہوجائے تو اس کا حکم اسرائیلی روایات والا ہوگا۔ فقط واللہ اعلم

اسرائیلی روایات کے حکم کی تفصیل کے لیے درج ذیل لنک پر فتویٰ ملاحظہ کیجیے:

اسرائیلی روایات کا حکم


فتوی نمبر : 144107200500

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں