بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

افطار کی دعا کب پڑھیں؟


سوال

روزہ کھولنے کی دعا " اللّٰهم إني لك صمت" کب پڑھنی چاہیے، افطار سے پہلے یا افطار کے بعد؟

جواب

احادیث میں افطار کے لیے کئی دعائیں منقول ہیں، کچھ  دعائیں افطار سے قبل مانگنے کی ہیں کچھ افطار سے بعد کی ہیں، سوال میں ذکر کردہ دعا کا تعلق افطار سے قبل مانگی جانے والی دعاؤں سے ہے جیساکہ رسول اکرم صلی علیہ وسلم کا عمل حضرت معاذ بن زہرہ نقل فرماتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب افطار کرتے تو ''اللّٰهُمَّ لَكَ صُمْتُ وَ عَلٰی رِزْقِكَ أَفْطَرْتُ''  پڑھتے۔

''عن معاذ بن زهرة قال: إن النبي صلی الله عليه وسلم كان إذا أفطر قال: اللّٰهم لك صمت و علی رزقك أفطرت. رواه أبو داؤد مرسلاً''.(مشكاة، كتاب الصوم، ١/ ١٧٥)

''فتاوی ہندیہ'' میں ہے:

''و من السنة أن يقول عند الإفطار: اللهم لك صمت و بك آمنت و عليك توكلت و علی رزقك أفطرت''. (١/ ٢٠٠، ط: رشيدية)

البتہ افطار سے پہلے پڑھنا بھول جائے تو افطار کے درمیان یا بعد میں بھی یہ دعا پڑھ سکتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909200769

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں