بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اعصابی کم زوری میں مبتلا شوہر سے طلاق لینا


سوال

میری بہن کی شادی کو پانچ سال ہوگئے ہیں، ان کے شوہر کو اعصابی مسئلہ ہے دوا کھاتے ہیں تو  بیوی کے ساتھ تعلق قائم کرپاتے ہیں ورنہ بالکل بھی نہیں، اولاد بھی نہیں ہے،کافی علاج کروایا ہے, لیکن کوئی فائدہ نہیں, ڈاکٹرز نے کہہ دیا ہے کہ آپ بچہ گود لے لیں، اب کیا میری بہن ان کے ساتھ رہے یا ابو کے گھر آجائے اس نے پانچ سال صبر کیا ہے کہ شاید صحیح ہوجائیں, لیکن نہیں ہوئے?

جواب

اگر بہنوئی دوا کے سہارے ازدواجی تعلقات قائم کرسکتے ہیں اور دونوں کے درمیان ازدواجی تعلقات قائم بھی ہوئے  ہیں تو اب اس بنیاد پر علیحدگی اختیار کرنا درست نہیں, اولاد دینانہ دینا اللہ کا اختیار ہے جسے چاہے جب چاہے دے دے ۔ فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144007200334

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں