بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اعراف فاطمہ نام رکھنا


سوال

’’اعراف فاطمہ‘‘  نام رکھنا کیسا ہے؟ اور اس کے کیا معنیٰ ہیں؟

جواب

اعراف ، عرف کی جمع ہے، جس کے معنی بلندی  اوراونچائی کے آتے ہیں، نیز  یہ خوش بو  کے معنی میں بھی استعمال ہوتا ہے، ’’اعراف فاطمہ‘‘ نام رکھنا جائز ہے، لیکن نبی کریم ﷺ کی صاحب زادی حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے نام کی برکت حاصل کرنے کے لیے صرف ’’فاطمہ‘‘  نام رکھنا بہتر ہے۔

لسان العرب - (9 / 236):

"وعرف الرمل والجبل وكل عال ظهره وأعاليه والجمع أعراف وعرفة.

 (قوله: « وعرفة » كذا ضبط في الأصل بكسر ففتح ) وقوله تعالى: وعلى الأعراف رجال الأعراف في اللغة جمع عرف وهو كل عال مرتفع ... وعرف الأرض ما ارتفع منها والجمع أعراف وأعراف الرياح والسحاب أوائلها وأعاليها واحدها عرف". فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144103200349

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں