بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

اس سال (۱۴۴۰ھ بمطابق ۲۰۱۹ء) میں صدقہ فطر کی مقدار باعتبار گندم، جو، کھجور اور کشمش کے


سوال

اس سال صدقہ فطر باعتبار گندم, جو,کھجور, کشمس کتنی رقم مقرر کی گئی ہے؟

جواب

دارالافتاء جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن  کی جانب سے امسال 1440ھ بمطابق 2019 میں  کراچی  اور اس کے مضافات کے لیے صدقۃ الفطر کی رقم مندرجہ ذیل طے کی گئی ہے:

گندم:       90
جو:              260
کھجور:        900
کشمش: 1500

یہ مقدار کراچی اور اس کے مضافات میں رہنے والوں کے لیے مقرر کی گئی ہے، اگر آپ کسی اور جگہ رہتے ہیں  اور صدقۂ فطر گندم سے دینا چاہتے ہیں تو  بازار میں  دو کلو گندم (احتیاطاً) کی جو قیمت ہے اس کے مطابق دے دیں ، اور کھجور اور کشمش وغیرہ سے دینا چاہتے ہیں تو ان کے ساڑھے تین کلو کی بازار میں جو قیمت ہے اس کے مطابق ادا کردیں، یا اس شہر میں کسی مستند ادارے کی طرف سے صدقہ فطر کی متعین کی گئی رقم کے مطابق ادا کردیں۔ فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144008201170

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں