بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

ارطغرل ڈراما میں غیر محرم عورتوں کو دیکھنے کے جواز پر غلط استدلال


سوال

معافی کے ساتھ کہ میں نے ’’ارتغرل ڈراما‘‘ کے بارے سوال کیا تھا، لیکن سوال کا کچھ حصہ رہ گیا, کچھ دوست غیر محرم عورت کو دیکھنے کے جائز ہونے کا سہارا لیتے ہیں کہ چوں کہ غیر محرم عورت کو دیکھنا جائز ہے؛ لہذا اس رو سے ’’ارتغرل ڈراما‘‘میں عورت کے کردار کو دیکھنے میں کوئی ممانعت نہیں ہے!

جواب

آپ کے جو دوست غیر محرم عورت کے دیکھنے کو جائز کہتے ہیں وہ غلط کہتے ہیں، غیر محرم عورت کو دیکھنا جائز نہیں ہے، اس لیے بھی اور دیگر وجوہات کی بنا پر  بھی (جن کا ذکر سابقہ فتویٰ میں موجود ہے) یہ ڈراما دیکھنا جائز نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم

درج ذیل لنک ملاحظہ کیجیے:

ارطغرل ڈرامہ کا دیکھنا اور عورتوں کا ڈراموں میں دکھانا

ارطغرل ڈرامہ دیکھنا

ارطغرل ڈراما دیکھنے کا حکم


فتوی نمبر : 144106200841

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں