اذان کے بعد کلمہ طیبہ پڑھنا سنت ہے؟اور اس کا کوئی ثبوت ھے؟
اذان کے بعد کلمہ طیبہ پڑھنے کا ثبوت نہیں ہے، اذان کے بعد جو ثابت ہے وہ یہ ہے کہ پہلے دُرود شریف پڑھے پھر دُعائے وسیلہ(اذان کے بعد کی مشہور دعا) پڑھے، پھر یہ دُعا پڑھے: ”رَضِیتُ بِاللہِ رَباً وَبِمحمدٍ صَلَّی اللہُ علیہ وَسلم نبیاً وَبِالْاِسْلَامِ دِیناً“ ۔(شرح النووی علی مسلم، ج: ۱، ص:۱۶۶، شامی، ج:۱، ص۳۹۸) فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143803200012
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن