بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

اذان کی شرائط اور آداب


سوال

اذان دینے کے لیے کون کون سی شرائط ضروری ہیں؟

جواب

کچھ شرائط مؤذن کے لیے ہیں اورکچھ اذان کے لیے، دونوں درج ذیل ہیں:

مؤذن کی شرائط: (1)  مسلمان ہونا،(2) مردہونا،(3)عاقل ہونا۔

اذان  کی شرائط: (1)وقت میں ہونا، (2) عربی زبان میں ہونا،(3) کلمات میں ترتیب کاپایاجانا، (4) پے درپے ہونایعنی درمیان میں بات چیت نہ کرنا۔

اذان کے آداب: (1) بآوازِ بلندہونا، (2) مؤذن کانیک وصالح ہونا، (3) اذان کے وقت کانوں میں انگلیاں رکھنا، (4) اذان کے کلمات ٹھہر ٹھہر کرجب کہ اقامت قدرِعجلت سے ادا کرنا، (5) قبلہ کی طرف منہ کرنا،(6) حی علی الصلاۃ میں دائیں جانب اور حی علی الفلاح میں بائیں جانب منہ پھیرنا۔

نیزعورت اورنا سمجھ بچے کی اذان درست نہیں؛ لہٰذااگردونوں میں سے کسی نے بھی اذان دے دی  تواس کااعادہ ضروری ہوگا، البتہ اگربچہ اتنابڑا  ہے کہ اس کوسمجھ بوجھ حاصل ہوتواس کی اذان درست توہوجائے گی،  مگربہتریہ ہے کہ کوئی بالغ سمجھ دار آدمی اذان دے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008200298

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں