بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ادائیگی رقم کی تاخیر کی صورت میں تعزیری صورت کیا ہو؟


سوال

قرعہ میں اگر کوئی ساتھی ماہانہ رقم کی ادائیگی  میں تاخیر کرتا ہے تو وقت پر اداکرانے کے لیے شرعاً  تعزیری صورت کیا ہے؟

جواب

مذکورہ معاملہ کا تعلق انتظامی امور سے ہے، منتظمین جس صورت کو مناسب سمجھیں وہ اختیار کر سکتے ہیں، بس ایک بات کا خیال رہے کہ عموماً بر وقت رقم کی وصولی کے لیے مالی جرمانہ عائد کر دیا جاتا ہے جو کہ  نا جائز ہے اس کے علاوہ کوئی جائز صورت اختیار کی جائے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (4/ 61)
"وفي شرح الآثار: التعزير بالمال كان في ابتداء الإسلام ثم نسخ. اهـ".
فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144001200122

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں