بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

احرام کی حالت میں انڈروئیر یا پیمپر استعمال کرنا


سوال

احرام کی حالت میں انڈرویئر  یا  پیمپر پہننا کیسا ہے؟

جواب

احرام کی حالت میں  انڈروئیر کا استعمال درست نہیں ہے۔

تاہم کسی مجبوری کی وجہ سے (مثلاً بواسیر کی بیماری وغیرہ) انڈرویئر پہننی پڑے تو ایک رات یا ایک دن یا اس سے زیادہ مدت تک ایڈر ویئر   پہننے کی صورت میں ایک دم دینا لازم ہوگا اور ایک دن سے کم پہننے کی صورت میں صدقہ دینا ہوگا۔

پیمپر اگر سلے ہوئے ہوں تو ان کا بھی یہی حکم ہے۔ اور اگر سلے ہوئے نہ ہوں تو ضرورت کے وقت پہننے کی اجازت ہے، بلاضرورت مکروہ ہوگا۔

بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع (2 / 183):

" فالمحرم لايلبس المخيط جملة"

"وشد الهمیان في وسطه، سواء کانت النفقة له أو لغیره، وسواء کان فوق الإزار أو تحته؛ لأنه لم یقصد به حفظ الإزار، بخلاف ما إذا شد إزاره بحبل مثلاً". (غنیة الناسك ۹۲، معلم الحجاج ۱۱۵) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144106200675

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں