بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

اجتماعی جانور میں کچھ حصے ایصالِ ثواب کی نیت سے کرنے کا طریقہ


سوال

ہم کزن اور چچا نے مل کر اپنے اپنے حصے کی رقم ڈال کر 60 ہزار کا جانور قربانی کی نیت سے خریدا ہے، اور یہ کل 5 حصے بنتے ہیں، اب ہم چاہتے ہیں کہ بقایا  جو دو حصے ہیں، وہ ہماری دادا اور دادی جو وفات پا گئے ہیں (اور یہ سب حصہ داروں کے مشترکہ دادا اور دادی ہیں اور ایک حصہ دار کے سگے والد اور ایک حصے دار کے سگے ساس اور سسر بھی ہیں، اب)  ان کو ثواب کی نیت سے باقی دو حصوں میں شریک کرنے کا مذکورہ طریقہ ٹھیک ہے یا نہیں؟ اگر یہ ٹھیک نہیں تو درست طریقہ کیا ہوگا؟

جواب

اگر آپ لوگ اپنے دادا دادی کی طرف سے دو حصے کرنا چاہتے ہیں؛ تا کہ اس کا ثواب ان کو پہنچ جائے  تو اس کا درست طریقہ یہ ہے کہ بقیہ تمام شرکاء ان دو حصوں کا مالک کسی ایک شخص کو بنا دیں، پھر وہ ان دو حصوں کو دادی دادی کی طرف سے کر دے، اس طرح کرنے سے قربانی بھی درست ہو جائے گی اور دادا دادی کے حصے کا ایصالِ ثواب بھی ہوجائے گا، اور ان شاء اللہ ثواب سب کو مل جائے گا۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012200341

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں