بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

آٹے کی بوری قرض لینا


سوال

ہم تاجرلوگ بعض اوقات سوداسلف ختم ہونے پر دوسرے دوکان دار سے ایک بوری آٹاوغیرہ یہ کہہ کراٹھالیتے ہیں کہ یہ بوری آپ ہمیں فروخت کردیں چنددن بعدہمارا آٹاآجائے گا،  ہم اس کے بدلے میں ایک بوری آٹا آپ کودے دیں گے،  یعنی ہماراتبادلہ وبیع اس طرح ہوتی رہتی ہے،  اس کا کیاشرعی حکم ہے ؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں ادھار آٹے کے بدلے میں فی الحال آٹا خریدنا ناجائز ہے؛ کیوں کہ ایک ہی جنس کی چیز میں جب تبادلہ کرنا ہو تو ہاتھ در ہاتھ معاملہ کرنا ضروری ہے۔

مذکورہ معاملے کی جائز صورت یہ ہے کہ  خریدنے کی بجائے آٹے کی بوری قرض لے لی جائے،  یعنی یوں نہ کہا جائے کہ یہ بوری مجھے بیچ دو، میں آٹا آنے پر تمہیں بوری ادا کردوں گا، بلکہ یوں کہیں کہ مجھے ایک بوری آٹا قرض دے دیں۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (5 / 170):
"فلو باع خمسة أذرع من الهروي بستة أذرع منه أو بيضة ببيضتين جاز لو يدًا بيد لا لو نسيئةً؛ لأن وجود الجنس فقط يحرم النساء لا الفضل كوجود القدر".

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (5 / 161):
"(وصح) القرض (في مثلي) هو كل ما يضمن بالمثل عند الاستهلاك". 
فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144106200904

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں