آن لائن پیسے کمانا کیسا ہے؟ جیسا کہ پرپال یا یو ٹیوب سے پیسے کمانا وغیرہ؟
اگر یوٹیوب پر جان دار کی تصویر والی ویڈیو اَپ لوڈ کی جائے یا اس میں کسی قسم کا غیر شرعی اشتہار ہو، مثلاً: جان دار کی تصاویر والایا کسی بھی غیر شرعی چیز کا اشتہار ہو یا کوئی دوسرا غیر شرعی معاملہ کرنا پڑتا ہو تو اس کے ذریعے پیسے کمانا جائز نہیں ہوگا۔
پرپال کمپنی سے کمائی کے دو طریقے ہیں: نیٹ ورک مارکیٹنگ اور انویسمنٹ پیکج، اول الذکر طریقہ کار میں اشتہارات وغیرہ کے ذریعہ کمائی کی جاتی ہے اور اشتہارات کے ذریعہ کمائی حاصل کرنا درست نہیں، جب کہ مؤخر الذکر طریقہ میں رقم جمع کرنے کے بعد اس پر منافع لیا جاتا ہے، جو کہ سود ہے۔
مزید تفصیل کے لیے درج ذیل فتاوی دیکھیے:
فقط و اللہ اعلم
فتوی نمبر : 144102200288
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن